Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی میں سب چاہتے ہیں عمران خان اندر رہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کےپی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشتگردوں کے خلاف زبان نہیں کھولے گی۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کےپی حکومت شہداء کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی، روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، باقی سب بےمعنیٰ اور بے وقعت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے ہیں کسی کو معلوم نہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے، اندر بیٹھے ایک دوسرے کو گالی دے رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف مگر ایک ایشو پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی اندر رہے۔

تبصرے بند ہیں.