Latest National, International, Sports & Business News

جیل قواعد کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل قواعد و ضوابط کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آکر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہوگی اس بارے علم نہیں، اپوزیشن نے ہاؤس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کی، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں۔

تبصرے بند ہیں.