Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کو مت پھیلائیں، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے۔لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھانا ٹیسٹ کرکے سیلاب زدہ لوگوں کو دیا جائے اس پر بھی سیاست ہو رہی ہے، اس سے پہلے زہریلا کھانا کھانے سے لوگ متاثر ہوئے، یہ ٹکے کی ریلیف کا کام نہیں کر رہی پنجاب کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے۔ اس وقت عوام دیکھ رہے ہیں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون پروپیگنڈا کر رہا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم کے بیان سے پہلی بار متفق ہوں، نیشنل ایکشن پلان یا قومی سطح پر بہترین حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ مریم نواز کی کمٹمنٹ ہے اسی ڈیمز پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر سندھ میں سیلاب آتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوگی لہٰذا بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ ڈیمز ناگزیر ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو خط لکھ کر بہتر لگتا ہے تو ان کے مشورے کے بغیر بھی مریم نواز اچھا کام کر رہی ہے، کچے کے ڈاکوؤں سمیت ہر ایک کی زندگی اہم ہے وہ باہر آئیں گے تو سرینڈر کریں تو انہیں ساری سہولیات ملیں گی۔

تبصرے بند ہیں.