72 فیصد بھارتیوں نے پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کردی
نئی دہلی: بھارت کے 72فیصد عوام نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے اپنی حکومت سے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کیخلاف شکوک وشبہات ترک کرے اورآئندہ وزیراعظم نواز شریف کی پیشکش کا مثبت جواب دے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ریاستوں میں کرائے گئے سروے میں 72فیصد بھارتیوں،جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں، نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کاخیر مقدم کیامذاکرات کیخلاف صرف24 فیصد لوگوں نے ووٹ دیے ۔مخالفین کا موقف تھا کہ پاکستان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے ،اس لیے مذاکرات سے قبل حکومت کو سو بارسوچنا چاہیے ۔سروے کے مطابق4 فیصد لوگوں نے کوئی رائے نہیں دی۔
تبصرے بند ہیں.