6 سال بعد پاکستان ہوم گرائونڈ پر زمبابوے کیخلاف کل میچ کھیلے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ قذافی سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں سات بجے کھیلا جائے گا

لاہور ( قومی شاہین 6 سال بعد ہوم گرائونڈ پر پرواز کرنے کو تیار ہوگئے ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا افتتاحی ٹی 20 معرکہ کل لگے گا ۔ چھ سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ۔ زمبابوے نے قدم بڑھایا اور قذافی سٹیڈیم کی رونقیں بحال کر دیں ۔ مہمان ٹیم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں مدمقابل ہوں گی ۔ پہلی بار عوام قومی ہیروز کو ہوم گراؤنڈ میں پرفارم کرتا دیکھیں گے ۔ زمبابوے نے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دو دن بھرپور پریکٹس کی ۔ کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے کیلئے بائولنگ اور فیلڈنگ میں خصوصی توجہ دی گئی ۔ پاکستانی شاہینوں نے بھی ہوم گراؤنڈ پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں کیں ۔ سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینگ کے ساتھ تینوں شعبوں پرکام کیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پر زمبابوے کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.