پاکستان کو زمبابوے کے خلاف پانچوں ٹی ٹونٹی میچوں میں کامیابی کا اعزاز حاصل

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 2008 میں اور آخری میچ 2013 میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان سرخرو رہا تھا

لاہورگرین شرٹس اور زمبابوین ٹیم 5 ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مختصر فارمیٹ کا پہلا میچ 2008 میں کینیڈا میں کھیلا گیا ۔ شعیب ملک کی کپتانی میں پاکستان نے سات وکٹوں سے کامیابی سمیٹی ۔ 2011 میں زمبابوے میں ہونے والی 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں قومی شاہینوں نے مصباح الحق کی قیادت میں فتح کے جھنڈے گاڑے ۔ آخری بار دونوں ٹیمیں 2013 میں میدان میں اتریں جہاں محمد حفیظ کی کپتانی میں پاکستان نے حریف کو دو صفر سے کلین سوئپ کیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.