قذافی سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب میں معروف گلوکار پرفارم کریں

ملک میں چھ سال بعد کرکٹ کی واپسی کی خوشی میں منعقدہ تقریب میں عینی ، علی ظفر اور شہزاد رائے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

لاہور پاکستان میں 6 سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی پر رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ملک کے نامور گلوکار عینی ، علی ظفر اور شہزاد رائے اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔ پاکستان کے ویران میدان آباد ہونے کی خوشی میں قذافی سٹیڈیم میں معروف گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس سے جشن کا لطف دوبالا کیا جائے گا ۔ ستاروں سے سجی اس رنگارنگ تقریب میں گلوکارہ عینی اپنی سحر انگیز پرفارمنس کیساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کو خوش آمدید کہیں گی ۔ ان کے بعد ہزاروں دلوں کی دھڑکن اداکار و گلوکار علی ظفر منچلوں کو اپنے مشہور گانوں پر نچائیں گے ۔ یہی نہیں تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے نوجوانوں کے من پسند گلوکار شہزاد رائے بھی فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ شہزاد رائے اپنی شاندار پرفارمنس سے سٹیڈیم اور ٹی وی سکرینوں کے سامنے موجود کرکٹ دیوانوں کا خون گرمائیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.