Latest National, International, Sports & Business News

4 سال میں بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی، کچھ وعدے جذباتی تھے، خواجہ آصف

لاہور: وزیر پانی بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں کیے گئے کچھ وعدے جذباتی تھے،حکومت میں آئے تو پتہ چلا کہ کس بھائو بکتی ہے۔ چند روز میں بجلی کی کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔ جوہنگامے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہو رہے ہیں بجلی کی عدم فراہمی تک جاری رہیں گے ۔ ساڑھے 3 سے 4 سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہوگی لیکن مکمل طورپرختم نہیں ہوگی۔ کہ بنوںکوہاٹ کے دو فیڈر ہم نے خود بند کیے کیونکہ دونوں فیڈرز سے بجلی استعمال کرنے والے 93فیصد صارفین بل ادانہیں کر رہے۔ جہاںسے بل نہیں آئے گا وہاں بجلی نہیں ملے گی جہاں سے ایک بار میٹر کٹے گا وہاں پردوبارہ پوسٹ پیڈ نہیں پری پیڈ میٹر لگے گا۔بجلی کے ٹیرف مجبوری میں بڑھائے ہیں، اس وقت بجلی 15 روپے فی یونٹ پڑ رہی ہے۔ سالانہ دوارب روپے کی بجلی چوری کی مد میں 2 سے ڈھائی روپے فی یونٹ صارفین ادا کر رہے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے۔کمرشل و صنعتی یونٹ 22 روپے فی یونٹ پڑرہا ہے، عوام کو بجلی کم بھی مل رہی ہے اور مہنگی بھی۔ اگلے ڈیڑھ سال میں ایل این جی آجائے گی توگیس سے بننے والی بجلی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ جن لوگوں کو بجلی چوری میں پکڑا جاتا ہے وہ بچ جاتے ہیں کیونکہ ہمارے قانون میں کافی لچک ہے۔ پورے پاکستان میں ٹرانسمیشن سسٹم کو اپ گریڈکرنے کے لیے 10سے 12 ارب ڈالر درکار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.