لاہور: الیکشن 2013ء کے بعد پاکستان میں بننے والی حکومت کے ابتدائی سو دنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی و تجزیہ کار سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ حکمران تینوں جماعتوں کی 100 دنوں کی کارکردگی متاثرکن نہیں۔ کراچی آپریشن کی باتیں کی جا رہی ہیں میرے بہت سے اعتراضات ہیں پہلے کراچی میں عوامی رائے کو ہموار کرنا چاہیے تھا جس طرح کراچی میں اسلحہ کے کنٹینر چوری ہوئے ان کو تلاش کر کے عوام کے سامنے لانا چاہیے تھا۔نوازشریف اداروں کے ذریعے فیصلہ سازی کارحجان نہیںرکھتے،وہ کچن کیبنٹ اورچند لوگوں میں مشاورت کواہمیت دیتے ہیں۔اگر طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں توپھر نوازشریف کواسٹینڈ لینا پڑے گا، شام کے بارے میں کیا پالیسی ہے اگر شام پر حملہ ہوگیا تو پاکستان پر بھی ہو سکتا ہے۔حکومت کے ابتدائی سودنوں میں پی ٹی آئی بھی وہ کچھ کرنے میں ناکام رہی ہے جس کا انھوں نے الیکشن سے قبل وعدہ کیا تھا، عمران خان کو وژن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اگرآپ تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو تبدیلی کے پی کے میں داخل ہوتے ہی نظر آنی چاہیے۔ پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ سندھ کوسنبھالیں اورکام کر کے دکھائیں۔ اگر پیپلزپارٹی اس مرتبہ سندھ میں اچھاکردار نبھا گئی تو پارٹی پر عوام کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.