1993ء میں کاجل کی فلم ’’بازیگر‘‘ سپرہٹ ہوگئی

کراچی: بالی ووڈ اداکارہ کاجل دیوگن بھی ان خوش نصیب اداکارائوں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو کامیابی کے دروازے ان پر کھلتے چلے گئے۔ اپنے کیرئیر سے اور آخری فلم تک انھوں نے جو بھی فلمیں کیں ان میں بیشتر فلمیں وہ ہیں جو بلاک بسٹر کہلائیں 5اگست 1975 میں ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجل کا اصل نام کاجل مکرجی ہے انھوں نے1992میں فلم’’ بے خودی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا1993میں ان کی فلم’’ بازیگر‘‘ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں شاہ رخ نے ان کے ساتھ ہیرو کا کردار ادا کیا تھا، اور اس کے بعد ’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کہ جو بالی ووڈ کی ان بلاک بسٹر فلموں میں سے ہے کہ جس نے کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا یہ فلم کئی سال تک سنیمائوں پر نمائش کے لیے پیش کی جاتی رہی۔ اس فلم کو دس ایوارڈ ملے، کاجول کو اس فلم میں بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ’’کبھی خوشی کبھی غم بھی‘‘ ان ہی بلاک بسٹر فلموں میں سے ہے کہ جس نے کاجول کی فلمی سفر میں اہم کردار ادا کیا،اداکار شاہ رخ کا کہنا تھا کہ کاجول میرے لیے لکی ثابت ہوئی ان کے ساتھ مجھے بے پناہ کامیابیاں ملیں1997میں کاجل کی فلم ’’گپت‘‘ اور ’’دشمن‘‘ ریلیز کی گئیں،ان کی مشہور فلموں میں کرن ارجن، دل لگی، عشق، پیار کیا تو ڈرنا کیا،پیار تو ہونا ہی تھا، 1999میں جب کاجول فلمی دنیا کی سب سے مصروف اور ہٹ ادکارہ تھیں انھوں نے بولی ووڈ اسٹار اجے دیوگن سے شادی کرلی۔ان کے دوبچے ہیں ان کی زندگی بہت خوشگوار گزررہی ہے شادی کے بعد کاجول نے فلمی دنیا سے علیحدگی اختیار کرلی لیکن2006میں انھوں نے دوبارہ فلم انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ کیا،انھوں نے فلم’’ پناہ‘‘ میں کردار ادا کیا،جب کہ ان کی ایک اور فلم’’ ہم ‘‘بھی اسی سال ریلیز کی گئی2008میں کاجول نے شاہ رخ خان کی فرمائش پر ان کی فلم’’ مائی نیم از خان‘‘ میں اہم کردار ادا کیا جو ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی جب کہ انیل کپور کے ساتھ ان کی فلم ’’ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں‘‘ بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی، کاجول نے اپنی ہوم پروڈکشن راجو چاچا میں بھی بہترین ادکاری کا مظاہرہ کیا ۔ لیکن یہ فلم بہت بڑے بجٹ اور مہنگی فلم ہونے کے باوجود فلاپ ہوگئی، ان کی ایک اور فلم’’ کچھ کھٹی کچھ میٹھی‘‘ بھی ناکام ثابت ہوئی، کاجول نے بولی ووڈ کے نامور ادکاروں کے ساتھ کام کیا ان میں سلمان خان،ارجن رام پال، اکشے کمار، سیف علی خان،عامر خان، اجے دیوگن قابل ذکر ہیں، کاجول کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھیں سب سے زیادہ فلم فئیر ایوارڈ جن کی تعداد چھ ہے ملے یہ ریکارڈ ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا2011میں کاجل کو پدما شری ایوارڈ دیا گیا،انھیں فلم ’’ دشمن‘‘ میں اسکرین ایوارڈ دیا گیاکاجول کا فنی سفر ابھی جاری ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی نجی زندگی پر بھر پور توجہ دے رہی ہوں اگر کوئی اچھا کردار مل تو ضرور کروں گی شوہر کی طرف سے مجھ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.