اسلام آباد (نیوز رپورٹر) قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے 14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی کوآرڈی نیشن کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے درخواست کی کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے ، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اعلان منگل کو کیا جائے گا اور تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز بھی 14 اپریل سے کھول دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن کو مزید توسیع دینے کا اعلان بھی کل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاو¿ن جاری ہے جس کی مدت 14 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.