اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ 12 برس پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکومت کی اور اسے لوٹا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب کے شکار عوام کی کسمپرسی کا الزام وفاقی حکومت کے سر پر دھر رہے ہیں۔وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ نہ روٹی، نہ کپڑا، نہ مکان، محض سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک حربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اہلِ کراچی کے لیے قدم بڑھائے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی بھی کچھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
تبصرے بند ہیں.