اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اور کیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔پی ٹی آئی چئیرمین کی نئی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں اورجیسے بن رہی ہیں لوگوں کو پتا ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او22 کوجائز ثابت کرلیں گے؟ ایسا نہیں ہوگا۔ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔
تبصرے بند ہیں.