یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے فی لیٹرکمی کی سفارش

اسلام آباد: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے سے زائد تک کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔ اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ہائی آکٹین کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 15 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 15 پیسے، پیٹرول 7 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 36 پیسے اور مٹی کے فی لیٹر تیل کی قیمت میں 8 روپے 17 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.