قومی ٹی ٹوینٹی کے کپتان شاہد آفریدی کے سُسر کا انتقال ہوگیا

کراچی: قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے سُسر کا انتقال ہوگیا جس کے باعث ان کا خاندان شدید صدمے سے دوچار ہے۔

آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے اپنے سُسر کے انتقال کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔ شاہد آفریدی کا ٹویٹر پر اپنے غم ناک پیغام میں کہنا تھا کہ آج علی الصبح ان کے انتہائی رحم دل اور شفیق شخصیت کے مالک سُسر کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

تبصرے بند ہیں.