جاپان کا ملکی معیشت کو سست روی سے بچانے کے لیے منفی شرح سود کا اعلان

ٹوکیو: دنیا بھر میں بینک قرض دے کر ان پر سود لیتے ہیں لیکن دنیا کی تیسری بڑی معاشی طاقت جاپان میں دھارا کچھ الٹا ہی بہہ رہا ہے جہاں کے مرکزی بینک نے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور ترقی کی شرح کو بہتر کرنے کے لیے حیران کن طور پر منفی شرح سود روشناس کرنے کا اعلان کیا ہے یعنی سرمایہ بھی جمع کرائیں اور سود بھی خود ہی ادا کریں۔

جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کردہ منفی 0.1 فیصد کی شرح سود کا مطلب یہ ہو گا کہ مرکزی بینک کمرشل بینکوں سے ان کے کھاتوں پر 0.1 فیصد کی شرح سے وصولیاں کرے گا جس سے ماہرین معاشیات توقع کر رہے ہیں کہ اس سے کمرشل بینکوں کو قرضے دینے کی تحریک ملے گی اور اس سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت میں معاشی سست روی کو ختم کرنا ممکن ہو سکے گا۔ یورپ کے مرکزی بینک کی شرِح سود بھی منفی ہے لیکن جاپان میں ایسا پہلی مرتبہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.