روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کیلئے ہے: بلوم برگ

پاکستان کے روپے کی قدر پر ریٹنگ ایجنسی گولڈمین ساچے نے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری قلیل مدت کے لیے ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی الیکشن قریب آئیں گے، فنانسنگ کے خطرات کے سبب روپے کی قدر کم ہو گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل مدت کی بہتری انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مالی سپورٹ کی وجہ سے آئی ہے۔رپورٹ میں بلوم برگ نے مزید کہا ہے کہ روپے کی قدر میں قلیل المدت بہتری کی وجہ باہمی مالی سپورٹ بھی ہے۔بلوم برگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل روپےکی قدر میں بہتری کے لیے پریمیئم ضروری ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.