یکم اپریل سے ایل این جی کی درآمد شروع ہوجائے گی: اسحاق ڈار

رواں مالی سال کے بجٹ اہداف کا جائزہ لینے کے لئے وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے ایل این جی کی درآمد شروع ہو جائے گی۔ نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد: وزارت خزانہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی جس میں رواں مالی سال کے بجٹ اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اجلاس کو بتایا گیا کہ بجٹ میں طے کردہ زیادہ تر اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں جبکہ باقی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن قائم کیا ہے جس کی عبوری رپورٹ تیار ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر وقار نے بتایا کہ سپورٹ ری فنانسنگ فیسلیٹی اور لانگ ٹرم فنانس کی شرح پر مارک اپ میں کمی اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سمیت کئی اداروں کی تنظیم نو کی گئی ہے ۔ بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ دسمبر 2014 میں ٹیکسائل سیکٹر کو 10 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ کئے گئے اور تمام فیلڈ افسروں کو ری فنڈ 3 ماہ میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے زیر التوا ری فنڈ کیسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل این جی کی درآمد کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے یکم اپریل 2015 سے 325 ایم ایم سی ایف ٹی ایل این جی کی در آمد شروع ہو جائے گی جسے 2015 کے اختتام تک 400 ایم ایم سی ایف ٹی تک لے جایا جائے گا۔ اجلاس کو بتیا گیا کہ وزیر اعظم اسکالر شپ پروگرام کے تحت 530 اسکالر جن پر 480 طلباء ملک کی 21 یونیورسٹیوں میں تعلم حاصل کر رہے ہیں شپ جاری کئے گئے ہیں ۔ نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز پر آئندہ ہفتے اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کیلئے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.