سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے سات سو روپے کمی

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے سات سو روپے کم ہو گئی۔

کراچی:  سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی نئی قیمت چھیالیس ہزار سات سو فی تولہ پر آ گئی ہے ۔ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو تینتالیس روپے کمی سے چالیس ہزا اٹھائیس روپے ہو گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تیس ڈالر فی اونس کم ہوئے ہیں جس کے بعد نئی عالمی قیمت گیارہ سو سڑسٹھ ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.