یوکرین کا اب تک 300 سے زائد ایرانی ساختہ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی فوج اب تک 300 سے زائد ڈرونز کو مار گرا چکی ہے۔

ڈرون یوکرین میں جنگ کے دوران روس کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں اور پچھلے مہینے میں اکثر توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

 دوسری جانب ایران مسلسل روس کو ڈرونز فراہمی کی یوکرینی، مغربی رپورٹس کی تردید کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.