ماسکو:روس کے صحافی دمتری موراتوو نے یوکرین کے بچوں کی مدد کے لیے اپنا نوبل میڈل 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صحافی کے فروخت نوبل انعام کی رقم یوکرین کو امداد کیلئے دی جائے گی۔23قیراط سونے کا میڈل ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے فروخت کیا گیا تھا، یہ نوبل انعام روسی صحافی کو گزشتہ برس صحافتی کاوشوں پر دیا گیا تھا۔نیلام کیا گیا میڈل اب تک کا سب سے مہنگا نوبل انعام ہے، اس سے قبل 2014 میں نوبل انعام 4 اعشاریہ76 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا، جو امریکی بائیولوجسٹ جیمز واٹسن کو 1962 میں ڈی این اے کی دریافت کے لیے دیا گیا تھا۔ نوبل انعام کے فروخت سے ملنے والی رقم بچوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی ایجنسی یونیسیف کو دی جائے گی، جو یوکرین پر روس کے حملے سے متاثر ہونے والے بچوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔دمتری موراتوو ڈنمارک کے سائنسدان نیلز بوہر سے متاثر ہوئے ہیں، جنہوں نے 1939 میں سوویٹ یونین کے حملے کے بعد فن لینڈ کے لیے امداد جمع کرنے کے لیے اپنا نوبل امن انعام فروخت کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.