یوٹیلٹی سٹورز پر خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی –

رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں سات روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد ) یوٹیلیٹی سٹور پر خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں سات روپے فی کلو گرام تک کمی کر دی گئی ۔ رمضان پیکج کے ختم ہونے کے بعد چینی سات روپے کلو مہنگی ہوگئی ۔ یوٹیلیٹی سٹور پر خوردنی تیل کی قیمت سات روپے کمی سے ایک سو پچاس روپے فی کلو گرام ہوگئی ۔ جبکہ گھی کی قیمت پانچ روپے کمی سے ایک سو چالیس روپے فی کلو گرام پر آگئی ، رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد یوٹیلیٹی سٹور پر چینی کی قیمت سات روپے کلو بڑھ گئی جس کے بعد نئی قیمت چھپن روپے کلو ہوگئی ۔ –

تبصرے بند ہیں.