سیریز ہارنے کا خطرہ سری لنکا کو کولمبو ٹیسٹ ہرانا ضروری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیا ن آخری اور دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں شروع ہو رہا ہے ، اورپہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے ہارنے کے بعد سری لنکا کے خلاف پانچ سال میں تیسری ٹیسٹ سیریز ہارنے کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے۔

کولمبو (ویب ڈیسک) یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ کے بعد سے ایک بھی ٹیسٹ سیریزبھی نہیں جیت سکی ہے۔ سری لنکا نے 2009 کی ہوم سیریز میں یونس خان کی پاکستانی ٹیم کو دو صفر سے ہرایا تھا جب کہ 2012 میں سری لنکا میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو ایک صفر سے شکست ہوئی تھی تاہم جس ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 209 رنز سے ہاری تھی اس میں کپتانی محمد حفیظ نے کی تھی۔ پہلے ٹیسٹ کے دوران آف سپنر سعید اجمل کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا اس کا بھی ٹیم پر ایک پریشر پیدا ہوا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی اوپنر خرم منظور کی جگہ شان مسعود کی صورت میں متوقع ہے مگر اوپننگ بیٹنگ کا مسئلہ تو دائمی حیثیت رکھتا ہے۔ سری لنکا کے مایہ باز بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کا یہ آخری ٹیسٹ میچ ہے جو کہ اس کی ہوم گراونڈ میں ہو رہا ہے جہاں وہ 11 سنچریوں کی مدد سے 2863 رنز سکور کر چکے ہیں۔ گویا زمینی صورت حال ساری کی ساری سری لنکا کے حق میں ہی نظر آ رہی ہے ، اورسیریز میں شکست سے بچنے کے لئے پاکستان کو یہ ٹیسٹ ہر حال میں جیتنا ہو گا جس کے لئے زبردست کارکردگی درکار ہے۔ ورنہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی سری لنکا سیریز تو جیت جائے گا جو برتری کے ساتھ اور بھی پر اعتماد انداز میں میدان میں اترے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.