راستوں کی بندش، جڑواں شہروں کی تجارت کو 3 ارب روپے کا نقصان

آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے 7 ہزار کنٹینرز سڑکوں پر رکھ دئیے ،بحالی میں ایک سال لگے گا :وزیر تجارت

اسلام آباد ) راستوں کی بندش کے باعث ملکی معیشت کو کھربوں اور جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کی تجارت کو 3 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔ 10 اگست سے جاری ملک میں جاری سیاسی کشمکش سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوا، وزارت تجارت اعداد و شمار اکھٹے کررہی ہے البتہ جڑواں شہروں کے تاجر کہتے ہیں کہ راستے بند ہونے کے باعث 3 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔ آزادی اور انقلابی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے 7 ہزار کنٹنیرز شاہراہوں پر رکھ دئیے ہیں ۔ چاروں صوبوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہونے سے بین الاقوامی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے ، وزیر تجارت خرم دستگیر کہتے ہیں کہ بحالی میں ایک سال لگے گا ۔ ایک طرف احتجاجی تو دوسری طرف حکومت دونوں فریقوں کی لڑائی میں عام آدمی نفسیاتی، معاشی اور مہنگائی کے دبائو میں کیا سوچ رہا ہے ۔ سماجی اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی نقصان تو ہوچکا ہے اب حکومت کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرکے عام آدمی کیلئے اشیاء خوردونوش کی ترسیل اور قیمتوں کا نظام درہم برہم ہونے سے بچائے ۔ –

تبصرے بند ہیں.