یوٹیلٹی اسٹورز پراشیا کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد:  وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پریوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف دالوں اور گھی /آئل کے علاوہ مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دال چنا، دال مونگ، ماش دھلی ہوئی، دال مسور، سفید چنا، کالاچنا، یوٹیلٹی گھی، یوٹیلٹی آئل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کی سہولت کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے پونے 2 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا تھا جو کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گلزار حسین شاہ اور ملازمین کی انتھک محنت اور کوششوں سے عوام تک کامیابی سے پہنچا دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.