پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں سہہ پہر 3 بجے طویل عرصے بعد  مدمقابل ہوں گی جب کہ انگلش کھلاڑیوں اور میڈیا کی نظریں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور لیگ اسپنر یاسر شاہ پر مرکوز ہیں اور برطانوی میڈیا کی بھرپور کوشش ہے کہ محمد عامر کو دباؤ میں لانے کے لئے متنازع خبروں کو ہوا دی جائے اور انگلش کپتان اپنے خوف کا اظہار پہلے ہی کئی متنازع بیانات دے کر کرچکے ہیں جس پر انہیں سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.