یونس خان کی آسٹریلیا کیخلاف ڈبل سینچری, 213 رنز بنا کر آئ

اکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار ڈبل سینچری مکمل کرلی, 213 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے. پاکستان نے 570 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی.

ابوظہبی: () پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے دن مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی ڈبل سینچری مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ یونس خان نے اپنے کیریئر کی چوتھی ڈبل سینچری سکور کی ہے۔ پاکستان کے سابق بلے باز جاوید میانداد کو 6 ڈبل سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ دوسری جانب وکٹ پر ان کا ساتھ دینے والے کپتان مصباح الحق نے بھی اپنی سینچری مکمل کرلی ہے۔ آج دوسرے دن کے کھیل کی شروعات میں اظہر علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد یونس خان اور مصباح الحق نے سکور 500 سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ اظہر علی 109 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تھے۔ یونس اور اظہر کے درمیان 236 رنز کی عمدہ شراکت ہوئی۔ کپتان مصباح الحق 101 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ یونس خان 213 رنز بنا کر پویلین لوٹے. اس کے بعد آنے والے بلے باز اسد شفیق کو 21 رنز پر سٹارک نے بولڈ کر دیا جس کے بعد پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 570 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلیئر کر دی. آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنا لئے ہیں. گزشتہ روز یونس خان نے آسٹریلیا کیخلاف اپنی مسلسل تیسری سینچری سکور کی تھی۔ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنانے والے پاکستان کے چوتھے بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل ظہیر عباس، مدثر نذر اور محمد یوسف نے ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار تین اننگز میں سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ یونس خان 90 سال کے عرصے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان سے قبل انگلینڈ کے ہربرٹ سٹکلف نے 1924ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.