ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز

ونس اور اظہر کی پارٹنر شپ ، مصباح کے کیرئیر کی 27 ویں نصف سنچری اور 2409 رنز ریکارڈ کا حصہ بنے

ابوظہبی () ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی پاکستانی بلے بازوں کے لیے مبارک ثابت ہوا ۔ قومی بیٹسمینوں نے ایک نہیں تین تین ریکارڈ بنا ڈالے ۔ ابوظہبی کے میدان پر کینگروز کے خلاف سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنیوالے یونس خان اور اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کی ۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف تیسری وکٹ پر 236 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ بنانیوالے پہلی پاکستانی جوڑی بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ اس سے پہلے 1980 میں فیصل آباد ٹیسٹ میں جاوید میانداد اور تسلیم عارف نے تیسری وکٹ پر 223 رنز کی بہترین شراکت قائم کی تھی ۔ اظہر علی کے 109 رنز پر پویلین لوٹنے کے بعد کپتان مصباح الحق نے کریز سنبھالی اور کیریئر کی 27 ویں نصف سنچری مکمل کر ڈالی ۔ یہی نہیں وہ ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان 2409 رنز کا ہندسہ عبور کر کے پاکستان کے کامیاب ترین کھلاڑی بنے ۔ اس سے پہلے عمران خان 2408 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے ۔ یونس خان کیریئر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ویں بار 150 رنز بنا کر جاوید میانداد کا پاکستانی ریکارڈ برابر کیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.