یونس خان نے پی سی بی کو بیٹ سے جواب دیدیا: عبدالقاد

سابق کرکٹر عبدالقادر خان نے پی سی بی کے سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونس خان نے تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹ سے جواب دے دیا ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) یونس خان کی ڈبل سینچری پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کھلاڑی عبدالقادر کا کہنا تھا کہ یونس خان کی موجودہ پرفارمنس انتہائی شاندار ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹ سے سلیکشن کمیٹی کو جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کے پاس پیسوں کی کمی نہیں ہے۔ واضع رہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نے ڈبل سینچری سکور کرکے ایک تاریخ رقم کر دی ہے. وہ آسٹریلیا کیخلاف لگاتار 3 سینچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن چکے ہیں. –

تبصرے بند ہیں.