ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی گرفت پر خوش ہوں: یونس خان

اکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میں ڈبل سنچری بنا کر نہیں بلکہ میچ پر گرفت پر خوش ہوں۔ آسٹریلیا جارحانہ کھیل کے باعث ٹاپ پر ہے۔ میچ جیتنے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی۔

ابوظہبی: ، ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ہرانے کی خواہش ضرور ہے تاہم یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ آسٹریلیا میچ میں کم بیک کرسکتا ہے۔ ابوظہبی میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پریکٹس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی خامیاں دیکھتا تھا۔ میں دنیا کی مضبوط ٹیم کیخلاف اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں اور میری خواہش ہے کہ آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیں تاہم اسے ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔ آسٹریلیا میچ میں کم بیک کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ڈبل سنچری پر نہیں بلکہ ٹیم کی میچ پر گرفت پر خوش ہوں۔ جارحانہ کھیل کے باعث آسٹریلیا ٹاپ پر ہے ابھی میچ جیتنے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے بھی یونس خان کی تاریخ ساز بلے بازی کو سراہا۔ کپتان مصباح الحق تو کہتے ہیں کہ یونس خان جیسے تجربہ کار بیٹسمین نے زبردست کارکردگی دکھا کر تمام کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کر دیا ہے۔ یونس خان نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کرکے ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.