یونس خان نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

کولمبو: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کر لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ یونس خان کے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ ہے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں پاکستانی پلیئر بن گئے ہیں۔ تاہم میچ کہ پہلی اننگز میں وہ کوئی کار گزاری نہ دکھا سکے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یونس خان ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 313 رنز ہے۔ انہوں نے پانچ ڈبل سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔ انہیں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں سو سے زائد کیچز پکڑنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
یونس خان کو پاکستان کا سب سے کامیاب بیٹسمین بننے اور میانداد کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 238 رنز درکار ہیں۔ اس وقت پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز 8832 رنز کے ساتھ جاوید میانداد کے پاس ہے۔ دوسرے نمبر پر 119 ٹیسٹ میچز میں 8829 رنز کے ساتھ انضمام الحق ہیں۔ یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 29 سنچریاں اور نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.