کولمبو ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر، سری لنکا نے ایک وکٹ پر 70 رنز بنا ل

کولمبو ٹیسٹ میں پہلے روز سری لنکا نے ایک وکٹ پر 70 رنز بنا لئے ہیں۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ صرف پروفیسر نے 42 تک گنتی گنی باقی سب امتحان میں فیل ہو گئے۔

کولمبو: ) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وکٹوں کے جلد گر جانے سے یہ فیصلہ غلط ثابت ہو گیا۔ سیلفی ماسٹر احمد شہزاد کی صرف ایک رن تک چلی۔ ٹیسٹ میچوں کی سنچری کرنے والے یونس خان چھ رنز تک ٹیم کا ساتھ دے سکے۔ مصباح الحق نے سات رنز کی کیپٹن اننگز کو کافی سمجھا۔ گال میں سینکڑہ ٹیکانے والے اسد شفیق دو رنز بنا پائے۔ ذوالفقار بابر سمیت 7 بیٹسمین ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ تینتالیسویں اوور میں پوری ٹیم ایک سو اڑتیس رنز تک محدود ہو گئی۔ کیریئر کا دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والے آف سپنر تھرینڈو کوشل نے کسی کو ٹکنے نہ دیا اور پانچ مہرے کھسکائے۔ جواب میں لنکن اِن ایکشن ہوئے تو اسے سینتالیس کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ سکور جب ایک وکٹ پر 70 تک پہنچا تو کم روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کر دیا گیا۔ کوشال سِلوا 21 اور کمار سنگاکارا 18 رنز سے دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.