ظہیر عباس نے انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھال لی –

اکستان کے مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس نے ایک سال کیلئے آئی سی سی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ ظہیر عباس دوسرے پاکستانی ہیں جو آئی سی سی کے صدر بنے۔ ان سے قبل احسان مانی آئی سی سی کے صدر رہ چکے ہیں۔ 

بارباڈوس: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے سٹائلش بیٹسمین ظہیر عباس نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ آئی سی سی کے بارباڈوس میں ہونے والے اجلاس میں انھوں نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور وہ ایک سال کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بنے ہیں۔
ظہیر عباس دوسرے پاکستانی ہیں جو آئی سی سی کے صدر بنے ہیں۔ ان سے قبل احسان مانی آئی سی سی کے صدر رہ چکے ہیں تاہم احسان مانی ایک بااختیار صدر تھے جبکہ آئی سی سی کے موجودہ آئین کے تحت صدر کا عہدہ رسمی ہے اور تمام تر اختیارات چیئرمین کو حاصل ہیں۔ آئی سی سی نے بنگلا دیش کے مصطفیٰ کمال کے ساتھ پیش آنے والے تنازع کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا کہ مستقبل میں آئی سی سی کا صدر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہوگا۔
ظہیر عباس نے 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سے زائد سنچریاں بنانے والے واحد ایشیائی بیٹسمین ہیں۔ وہ 1993ء میں آئی سی سی کے میچ ریفری بھی رہ چکے ہیں جبکہ مختلف اوقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی وابستہ رہتے ہوئے متعدد ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

– See

تبصرے بند ہیں.