یونان رواں ہفتے آئی ایم ایف کو قرض کی قسط ادا کر دے گا

یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے قرضوں کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ادا کر دے گا۔

ایتھنز: (ویب ڈیسک) مالی مشکلات کی شکار ریاست یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے ذمہ قرضوں کی ایک قسط انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ادا کر دے گا۔ یونانی وزیر خزانہ یانِس واروفاکِس نے کہا ہے کہ ایتھنز حکومت اپنے ساتھیوں سے کئے گئے تمام وعدے نبھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیویارک میں آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کے بعد یانِس واروفاکِس نے مزید کہا کہ ان کی حکومت یونان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اس پیشرفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.