رواں سال ملک سے جیولری کی برآمدات میں کمی

رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی صرف چوالیس لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اِ٘سی عرصے میں برآمدات ستائیس کروڑ، ستاسی لاکھ ڈالر پر موجود تھی ۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چھیالیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم چون لاکھ ڈالر رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.