Latest National, International, Sports & Business News

یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی جس میں یونیورسٹی کا لیکچرار سہولت کاری کر رہا تھا، یوم آزادی پر بچوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے چودہ اگست پر ان بچوں کو نشانہ بنانا تھا جو جشن آزادی منارہے تھے، سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی پر تباہی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا، اس سے پہلے ریلوے سٹیشن پر جو خودکش حملہ ہوا اس میں 32قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا، یہ لیکچرار خودکش بمبار کو خود ریلوے سٹیشن چھوڑ کر آیا۔انہوں نے کہا کہ میں بہت سالوں سے کہہ رہا ہوں منظم انداز میں پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، ہم کب تک کنفیوژن کا شکار رہیں گے، ہمیں اپنی سوسائٹی کو اس کنفیوژن سے نکالنا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کا گناہ کسی اورکو ملے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ خودکش حملہ آور تیار کرتے ہیں اورپہاڑوں پر بھی بھیجتے ہیں، شک کی بنیاد پر گرفتار فرد کو فورتھ شیڈول میں ڈالا جاتا ہے، ہم نے دو سے ڈھائی ہزار ریاست کے ملازمین کی تحقیقات کی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو ٹوک کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 2ہزار لوگ 25کروڑ کا ملک توڑ دیں، لوگ کہتے ہیں بلوچستان میں 70سال سے طاقت کا استعمال ہورہا ہے، بتائیں طاقت کا استعمال کہاں ہوا ہے؟ گرفتار ہونے والا پروفیسر کہاں سے محروم ہے؟ مالاکنڈ اوروزیرستان پورے کا پورا خالی کرایا گیا، ہم بلوچستان کا کوئی علاقہ خالی نہیں کرا رہے۔

تبصرے بند ہیں.