یورپی یونین کی پاکستان میںسرمایہ کاری میںاضافہ کی خواہش

یورپی وفد کی ملک امین اسلم سےملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) یورپی یونین نے پاکستان کے ماحولیاتی شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ریڈیوپاکستان کے مطابقان خیالات کا اظہار یورپی یونین کے پاکستان کے دورے پرآئے وفد نے ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرملک امین اسلم کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر فریقین
نے سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے ذریعے ماحول دوست معیشت کی بحالی سے متعلق دوطرفہ تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی ،جنگلات کے رقبے میں اضافے،فضائی آلودگی اور پانی کوذخیرہ کرنے کے امورپربھی بات چیت کی۔ یورپی یونین کے وفدنے تحریک انصاف کی حکومت کے صاف اور سرسبزپاکستان منصوبے کو بھی سراہا۔ملک امین اسلم نے گزشتہ دوسالوں میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے صاف اور سرسبزپاکستان کے اقدامات میں یورپی یونین کی شمولیت کوسراہا۔

تبصرے بند ہیں.