یورپی یونین نےپاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا

اسلام آباد…….وزارت تجارت اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اقدامات کےسبب یورپی یونین نےپاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا ہے۔وزارت خزانہ کی جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نےپاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا ہے ، وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اس چیک کے سبب 2013 میں پاکستانی آمو ں کے 237 کنسائمنٹ روکی گئی تھی جس سے آموں کی برآمدت میں کمی ہوئی اور ملکی زرمبادلہ میں بھی کمی ہوئی تاہم حکومت کے بروقت کے اقدامات کے سبب رواں سال آم کے سیزن میں پاکستانی آموں کے صرف دو کنسائمنٹ روکے گئے جس کے سبب گزشتہ سال کی نسبت اس سال آم کی برآمد میں 10 فیصدکا اضافہ ہوا ۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آم کے برآمد کنندگان کو واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعےہر قسم کے مضر صحت اثرات سے پاک کرنے کا پابند کیا جس کے سبب یورپی یونین نےپاکستانی آم کی برآمد پر لگایا گیا چیک ہٹادیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.