خرم دستگیر کی صدارت میںپاکستان کا تجارتی وفد ترکی جائیگا

اسلام آباد…….پاکستان کا تجارتی وفد ترکی کے دوروزہ دورے پرکل وزیر تجارت خرم دستگیر کی صدارت میں روانہ ہوگا۔ صدر وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت زکریا عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان کا تجارتی وفد دوروزہ دورے پر کل ترکی روانہ ہورہا ہے جس کی صدارت وزیر تجارت خرم دستگیر کرینگے۔ ترکی کے دورے کے دوران تجارت سے متعلق مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وزار تجارت کا علیحدہ ون آن ون ملاقات کے علاوہ پاک ترکی چیمبرز کے سربراہان کی ملاقات ہوگی جس میں تجارت پر بات چیت ہوگی۔ صدر وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت زکریا عثمان نے مزید بتایا کہ انہیں امید ہے کہ ترکی کے دورے سے پاک ترکی تجارت کو فروغ ملنے کے ساتھ تجارتی حلقوں کو سمجھنے کا موقع بھی ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.