یورو کے مقابلے میں جاپانی کرنسی کی شرح تبادلہ میں اضافہ

ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ین کے مقابلے میں ڈالر دبائو کا شکار رہا اور ڈالر یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ٹوکیو تجارتی منڈی میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 120.44 ین فی ڈالر کے مقابلے میں 119.83 ین فی ڈالر ہو گئی جبکہ یرو کی شرح تبادلہ 126.55 ین فی یورو اور 1.0565 ڈالر فی یورو رہی جو کہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 127.02 ین فی یورو اور 1.0571 ڈالر فی یورو ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.04 فیصد یا 8.52 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 19896.94 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.25 فیصد یا 3.91 پوائنٹس کے اضافے سے 1590.17 پوائنٹس رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.