عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لندن: (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ برینٹ کے مستقبل کے سودے اٹھاون ڈالرز اسی سینٹ پر ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کی عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ترانوے سینٹ کا اضافہ ہوا۔ اور برینٹ کے مستقبل کے فی بیرل سودے اٹھاون ڈالر اسی سینٹ میں ہوئے۔ جبکہ یوایس خام کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر دس سینٹ کا اضافہ ہوا اور یو ایس کروڈ کے مستقبل کے فی بیرل سودے باون ڈالر اور چون سینٹ پر بند ہوئے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ امریکی تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.