کئی پرانے سیاسی کھلاڑی پہلی بار قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رکن منتخب

کئی نئے چہرے عوامی خدمت کا جذبہ لے کر پہلی بار ارکان اسمبلی منتخب ہوگئے۔سیاسی محاذ پر ڈٹی مریم نواز کی آواز پہلی بار اسمبلی میں گونجے گی، سابق گورنر لطیف کھوسہ قانون کے ماہر ہیں مگر پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔جوشِ خطابت میں مشہور لیگی رہنما عطا تارڑ بھی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا حصہ بنے ہیں، پرانے سیاسی کھلاڑی عون چودھری بھی منتخب نمائندے کا حلف اٹھائیں گے۔پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی کئی نئےاور پرانے چہروں سے جگمگائے گا، تحریک انصاف کے شیخ امتیاز اور علی امتیاز وڑائچ پہلی بار رکن منتخب ہوئے، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید مون اور مصباح واجد بھی پہلی بار ایم پی اے بنے۔مسلم لیگ ن کے خالد پرویز اور عرفان شفیع کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں، ایوان میں آنے والے ان نئے چہروں کی سیاسی جدوجہد تو عرصے سے جاری ہے مگر ایوان میں پہلی بار عوامی نمائندگی کا خواب پورا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

تبصرے بند ہیں.