ہیڈ کوچ؛ مقامی امیدواروں کے ’نخروں‘ پر وسیم اکرم آگ بگولہ

کراچی: ہیڈ کوچ کیلیے مقامی امیدواروں کے ’نخروں‘ پر وسیم اکرم آگ بگولہ ہوگئے، کوچ ہنٹ کمیٹی کے ممبر نے نام لیے بغیر محسن حسن خان اور عاقب جاوید پر تنقید کے تیروں کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وقار یونس کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلیے کمیٹی میں وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو شامل کیا گیا تھا۔ تب اس ذمہ داری کیلیے مضبوط مقامی امیدوار محسن حسن خان نے میڈیا سے بات چیت میں واضح کیا تھا کہ وہ اپنے جونیئرز کے سامنے پیش ہونے کے بجائے اپنی درخواست براہ راست چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو دیں گے جب کہ عاقب جاوید نے یہ کہہ کر درخواست دینے سے انکار کردیا تھا کہ رمیز اور وسیم پر مشتمل پینل پہلے ہی غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کیلیے ذہن بناچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.