شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی

لاہور: سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ گھٹنے میں تکلیف کے باعث کوئی رسک نہیں لے سکتا اپنی عدم دستیابی سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔

لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج سے شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کی تیاری کےلئے 13 مئی سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں شاہد آفریدی ، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو شامل نہیں کیا تھا لیکن گزشتہ روز پی سی بی نے فٹنس ٹیسٹ میں تینوں کھلاڑیوں کو طلب کرلیا تھا۔ تاہم شاہد آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔

تبصرے بند ہیں.