جدید کرکٹ بیٹ سے باؤنڈری لگانا بہت آسان ہوگیا ہے، ٹنڈولکر

نئی دہلی: سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے بولرز سے ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید کرکٹ بیٹ سے گیند کو بائونڈری کی راہ دکھانا بہت آسان ہوگیا ہے۔

ٹنڈولکر نے کہا کہ گذشتہ دو تین برس کے دوران کرکٹ بیٹ بہت تبدیل ہوگئے ہیں، ان سے بائونڈریز کو کلیئر کرنا بھی آسان ہوچکا ہے، مجھے بولرز سے پوری ہمدردی ہے جو کہ گیند کے ساتھ کچھ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ٹنڈولکر کو بھارت کی جانب سے 2 دہائیوں تک کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، اس دوران انھوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ لٹل ماسٹر کے لقب سے مشہور ٹنڈولکر آج کل آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے مینٹور ہیں۔

تبصرے بند ہیں.