ہیٹ ٹرک کاکارنامہ، ہیراتھ پہلے سری لنکن اسپنر بن گئے

گال:  رنگانا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے سری لنکن اسپنر بن گئے.

ہیراتھ نے آسٹریلیا سے گال ٹیسٹ کے دوسرے دن یہ اعزاز پایا، لیفٹ آرم بولر کی گھومتی ہوئی لگاتار تین گیندوں پر بالترتیب ایڈم ووجس، پیٹر نویل اور مچل اسٹارک نے پویلین کی راہ لی۔ مچل اسٹارک کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹل برو نے مسترد کردی تھی تاہم میزبان ٹیم نے ریویو سے فائدہ اٹھایا، اس طرح 38 سالہ ہیراتھ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بنے۔ ان سے قبل سری لنکن پیسر نووان زوئیسا نے 1999 میں زمبابوے کیخلاف ہیٹ ٹرک بنائی تھی، ہیراتھ اس کارنامے کو انجام دینے والے 38 ویں بولر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.