برمنگھم ٹیسٹ؛ پاکستان کے 400 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ

برمنگھم: تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے 297 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 400 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ 

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے 297 رنز کے جواب میں 400 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے بعد انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نا مکمل اننگز 257 رنز 3 وکٹ سے دوبارہ شروع کی  یونس خان 21 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے لیکن وہ اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ اسد شفیق بھی اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی کرس براڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ مصباح الحق اور سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کیلیے 62 رنز کی شراکت داری قائم کی کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے تاہم سرفراز احمد آخر تک وکٹ پر موجود رہے لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، یاسر شاہ اور سہیل خان نے 7 رنز بنائے جب کہ محمد عامر 1 اور راحت علی 4 رنز پر پویلین لوٹے۔ سرفراز احمد 46 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور اسٹورٹ براڈ نے 3،3 اور جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.