ہیما مالنی بھی ہندوانتہا پسندوں کے دباؤمیں پاکستانی فنکاروں کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل بھی ہندو انتہا پسند تںظیموں کے خوف میں مبتلا ہوگئیں ہیں جہاں اب انہوں نے پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کے حوالے سے اپنا موقف ایک دن میں ہی تبدیل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ہیما لنی نے گزشتہ روزہی اپنی آواز پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کے حق میں بلند کی تھی تاہم اب محض ایک ہی دن میں انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ وہ 100 فیصد اپنے فوجی جوانوں نے ساتھ ہیں جوملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں جب کہ میں پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کی بالکل حمایت نہیں کرتی ہوں۔

تبصرے بند ہیں.