ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کمی سے 25884 پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی رہی۔ ہندرڈ انڈیکس میں ایک سو انیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کراچی: () مارکیٹ کے آغاز سے ہی مندی چھائی رہی اور ایک موقع پر انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔ سیمنٹ سیکٹر میں تیزی دیکھی گئی جبکہ بنکنگ سیکٹر میں فروخت کا دباؤ رہا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس ہزار آٹھ سو چوراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر پچیس کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.