پہلی ششماہی: محصولات کا حجم ایک ہزار 684 ارب روپے رہا

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران محصولات کا حجم ایک ہزار چھ سو چوراسی ارب روپے رہا۔ حکومتی اداروں سے سود کی مد میں اٹھاون ارب روپے ملے۔

اسلام آباد:() وزارت خزانہ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی ایک ہزار ایک سو 72 ارب روپے رہی۔ وفاقی ٹیکسوں کا حجم ایک ہزار چوراسی جبکہ صوبائی ٹیکسوں سے ستاسی ارب روپے ملے۔ پٹرولیم لیوی سے اکاون ارب ساٹھ کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ نان ٹیکس آمدنی پانچ سو بارہ ارب روپے رہی۔ حکومتی اداروں سے اٹھائیس ارب روپے جبکہ اسٹیٹ بنک سے ایک سو پینتالیس ارب روپے منافع حاصل ہوا۔

تبصرے بند ہیں.